کوئٹہ میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی چیکنگ مہم

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ — ٹریفک پولیس کوئٹہ نے شہر بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف شاہراہوں اور مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کے دوران گاڑیوں سے بلیک پیپر اتروایا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے چالان بھی کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے کالے شیشوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے، جس پر عملدرآمد یقینی بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق کالے شیشوں کے استعمال سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، اسی لیے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور پولیس سے تعاون کریں۔

Comments are closed.