استامحمد: میونسپل کارپوریشن کے کونسلران کا میئر کے خلاف شکایات کا انبار

61

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

استامحمد (عبداللہ مگسی) – میونسپل کارپوریشن استامحمد کے جنرل کونسلران نے کوٹ نورپور جمالی میں میر فاروق خان جمالی سے اہم ملاقات کی، جس میں میئر میر مظفر خان جمالی کے خلاف شہر کی سیوریج، نالوں اور گلیوں کی صفائی کے حوالے سے شکایات پیش کی گئیں۔

ملاقات میں شامل کونسلران میں حاجی محبوب علی پلال، میر بگن خان جمالی، لیاقت علی بلیدی، فائق علی بنگلزئی، صادق بوھڑ، عبدالرزاق ابڑو، ارباب بچل پلال، راجہ خان گولہ، رئیس محمد جان پلال، محمد سیلم سومرو، ڈاکٹر عطاء اللہ جمالی، محمد درانی ریٹی، دوست محمد مینگل، بہرام خان مستوئی، ریاض احمد تنیہ، صلاح الدین قریشی اور ذاکر حسین رڈ شامل تھے۔

اس موقع پر کونسلران اور خواتین کونسلران کے نمائندوں نے میئر کے خلاف سخت برہمی اور شدید غصے کا اظہار کیا اور اپنی تشویش کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں میونسپل کارپوریشن استامحمد کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

میر فاروق خان جمالی نے کونسلران کو یقین دلایا کہ وہ چند روز میں ان کی تمام جائز شکایات کے حل کو یقینی بنائیں گے اور شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

Comments are closed.