میونسپل کارپوریشن استامحمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی کا بارشوں کے موقع پر نکاس آب کو بہتر بنانے کے لیے احکامات پر عملہ متحرک ہوگیا
استامحمد……..میونسپل کارپوریشن استامحمد کے مئیر میر مظفر خان جمالی کا بارشوں کے موقع پر نکاس آب کو بہتر بنانے کے لیے احکامات پر عملہ متحرک ہوگیا شہر بھر کے مختلف نکاس آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی اور بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لیے مشینری کے ذریعے کام جاری عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھ کر میونسپل کارپوریشن کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں سے بارشوں کے پانی کو نکالنے کے عمل کے جائزے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد، میر مظفر خان جمالی نے شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سینیٹری انسپکٹر وسیم عباس اور متعلقہ عملے کو فوری طور پر شہر بھر سے بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایت جاری کی، تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ بارش ایک قدرتی عمل ہے اور قدرتی آفات سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے میونسپل عملے کو ہدایت دی کہ وہ عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیں اور نکاسی آب کے تمام راستوں کو فوری طور پر صاف کروائیں تاکہ شہر میں معمولات زندگی متاثر نہ ہوں۔
Comments are closed.