ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی خصوصی کاوشوں اور علم دوستی کے جذبے کے تحت قائم کی جانے والی سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا باوقار افتتاح

18

گوادر10جولائی:۔ ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی خصوصی کاوشوں اور علم دوستی کے جذبے کے تحت قائم کی جانے والی سید ظہور شاہ ہاشمی ڈیجیٹل لائبریری کا باوقار افتتاح 18 جون 2025 کو عمل میں آیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ یہ لائبریری نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان بھر کے علمی افق پر ایک روشن اضافہ ثابت ہو رہی ہے۔یہ جدید لائبریری سہولیات کے اعتبار سے ملک کی بہترین لائبریریوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ یہاں ہر عمر، صنف اور شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیحدہ اور موزوں سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔خصوصی خصوصیات میں شامل ہیں:مرد و خواتین کے لیے الگ الگ اسٹڈی ہالزبچوں کے لیے مخصوص اور پُرکشش چلڈرن سیکشن مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے لیے مخصوص مطالعہ ہال مرد و خواتین کے لیے الگ ڈیجیٹل لیبزآرام دہ اور جدید طرز پر تعمیر کردہ کیفے ٹیریا، جو سرسبز و شاداب ماحول اور خوبصورت پھولوں سے آراستہ ہیمکمل طور پر سولرائزڈ اور ایئرکنڈیشنڈ عمارت یہ لائبریری آج ایک فعال علمی مرکز کی صورت اختیار کر چکی ہے، جہاں طلبہ، محققین اور مطالعہ کے شوقین افراد یکسوئی کے ساتھ اپنے علمی ذوق کی تسکین کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حمودالرحمن کی بصیرت افروز قیادت اور وژن کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا، جو گوادر کے تعلیمی منظرنامے میں ایک انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کی یہ علمی خدمت نہ صرف لائقِ تحسین ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے علم و آگہی کا روشن مینار بھی ثابت ہوگی۔

Comments are closed.