وزیراعظم محمد شہباز شریف کیطرف سے ضم شدہ اضلاع میں انصاف کی فراہمی، ترقی اور دیگر امور پر سفارشات مرتب کرنے کیلئے وفاقی وزیر

17

وزیراعظم محمد شہباز شریف کیطرف سے ضم شدہ اضلاع میں انصاف کی فراہمی، ترقی اور دیگر امور پر سفارشات مرتب کرنے کیلئے وفاقی وزیر

برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے آج ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمینٹیرینز کے ساتھ ایک تفصیلی نشست کی، جو چار گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

اجلاس میں ضم شدہ اضلاع میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی، روایتی جرگہ سسٹم کو مؤثر بنانے، امن و امان کے قیام اور ترقیاتی عمل کو بہتر بنانے سے متعلق جامع تجاویز پیش کی گئیں۔

چئیرمین کمیٹی  نے اس موقع پر واضح کیا کہ بعض عناصر کی جانب سے انضمام کے خاتمے یا FCR کی واپسی سے متعلق پھیلایا گیا پروپیگنڈا بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے، خیبرپختونخوا حکومت اور ضم شدہ اضلاع کے عوام کو مکمل اعتماد میں لے کر مرتب کی جائیں گی تاکہ عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کی وکالت کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں سابق گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ اور سابق ایم این ایز الحاج شاہ جی گل آفریدی، شہاب الدین خان، سید غازی گلاب جمال، محمد نذیر خان، عبدالمالک وزیر، سید اخونزادہ چٹان، اور ناصر خان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سابق سینیٹرز ہلال الرحمان، عنایت وزیر، ملک خان مرجان، مومن خان، غالب خان وزیر اور عبدالرحمن خان بھی موجود تھے۔

سابق سینیٹر و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

Comments are closed.