راولپنڈی ، قیدیوں سے اہلخانہ کی تین ماہ بعد ملاقات کیلئے دیڑھ سوفیملی روم تکمیل کے آ خری مراحل میں ہیں،جیل حکام

0 33

راولپنڈی(این این آئی)کرائم اینڈکورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد نے سنٹرل جیل اڈیالہ کا معلوماتی دورہ کیا جس پر وفد کو بتایاگیاکہ قیدیوں سے اہلخانہ کی تین ماہ بعد ملاقات کے لئے دیڑھ سوفیملی روم تکمیل کے آ خری مراحل میں ہیں۔ پیر کو وفد کی قیادت صدر کرار ساجد شیخ اور سیکرٹری جنرل سلطان شاہ نے کی ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن شوکت فیروزاور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی وفد کو بریفننگ دی گئی ۔ حکام نے بتایاکہ قیدیوں سے اہلخانہ کی تین ماہ بعد ملاقات کے لئے دیڑھ سوفیملی روم تکمیل کے آ خری مراحل میں ہیں، 1986میں 76 ایکڑ اراضی پر تعمیر اڈیالہ جیل میں پانچ ہزار قیدی وحوالاتی موجود ہیں ،اڈیالہ جیل کی گنجائش 2175 قیدیوں کی ہے، جیل اہلکاروں کی تعداد میں دو سو اہلکاروں کی مزید ضرورت ہے ،سیکورٹی کے پیش نظر موبائل فون کی اجازت نہیں، ایس او پی کے مطابق قیدیوں کو اہلخانہ سے پی ٹی سی ایل پر بات کرائی جاتی ہے ، سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے روٹی پلانٹ بند ہے ،لکڑیوں سے تندورپر دو وقت کی دس ہزار سے زائد روٹی تیار کی جاتی ہے، قیدیوں کے لئے ہفتے بھر میں کھانوں کا شیڈول مقررہے ہرروز نئی ڈش تیار ہوتی ہے، وفد نے نوعمر بچوں کی بیرک،الیکڑک،گارمنٹس ،قالین سازی کھڈی کمپیوٹرزلیب لائبریری،کچن کا دورہ کیا ڈی آئی جی جیل شوکت فیروز نے بتایاکہ جیل آنے والے ملزمان کو دوران اسیری مختلف تربیتی کورسز کے ذریعہ اچھا انسان بننے میں مدد فراہم کرنا ہے۔میڈیا اس ضمن میں اپنا مثبت کردار ادا کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.