جعلی اکاؤنٹس کیس ،احتساب عدالت نے سا بق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہا رون کی جو ڈیشل ریمانڈ میں 26فروری تک توسیع کر دی ۔

0 30

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سا بق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہا رون کی جو ڈیشل ریمانڈ میں 26فروری تک توسیع کر دی ۔پیر کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے اعجاز ہارون کی جوڈیشل ریمانڈ میں 26 فروری تک توسیع کر دی ۔ اعجاز ہارون پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 12 پالٹس کو غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ جبکہ دو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 144 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.