پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے گرفتار ملازمین اور معطل سرکاری اہلکاروں کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی
کوئٹہ (پ ر): پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور صوبائی سیکریٹری فقیر شاہل کاسی نے گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں اور پرامن احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پارٹی کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتار ملازمین کو فوری رہا کیا جائے، ان پر قائم تمام مقدمات واپس لیے جائیں، معطلی کے احکامات ختم کیے جائیں اور ملازمین کے تمام مطالبات بلا تاخیر تسلیم کیے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین ریاستی مشینری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، تاہم موجودہ مہنگائی اور معاشی بحران میں ان کے لیے باعزت زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔
رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ڈی آر اے (Disparity Reduction Allowance) سمیت دیگر وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے، اور واضح کیا کہ ملازمین کی پرامن جدوجہد کی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔
Comments are closed.