نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی انتظامی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد۔10جنوری :نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقتصادی انتظامی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔جمعرات کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں توانائی، سماجی شعبے اور گورننس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کے جامع اقتصادی منصوبوں کے نفاذ کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں منصوبہ بندی کمیشن اور دیگر وزارتوں کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے ان شعبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جو زیادہ تیز اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، این سی ایس آئی ایف سی، سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ وزیر خزانہ، وزیر برائے اقتصادی امور ڈویڑن (ای اے ڈی) اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے آن لائن شرکت کی۔
Comments are closed.