وزیراعظم شہباز شریف کا نیو ائیر نائٹ پر سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔10جنوری :وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیو ائیر نائٹ پر سوئٹزرلینڈ کے سکی ریزارٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ نیو ائیر نائٹ پر سوئٹزرلینڈ کے ایک سکی ریزارٹ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم سوئس حکومت اور سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed.