وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کے جدید LY-80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔
کوئٹہ، 10 جنوری 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کے جدید LY-80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
LY-80 میزائل کا کامیاب تجربہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی سائنسدان اور افواج جدید ٹیکنالوجی میں کسی سے کم نہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاک بحریہ قومی سلامتی کے تحفظ میں ہمیشہ کلیدی اور مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہے۔
دفاعی میدان میں پاکستانی سائنسدانوں کی کامیابیاں عالمی سطح پر بھی سراہا جاتی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کی بدولت پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔
Comments are closed.