شکیل انجم کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا، صحافتی و سماجی شخصیات کی شرکت
اسلام آباد: سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ایچ-11 قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
نمازِ جنازہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد، سول سوسائٹی کے نمائندگان، آئی جی اسلام آباد اور پی آئی او مبشر حسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Comments are closed.