وینا ملک وزن بڑھنے پر طنزیہ تبصروں سے پریشان، ناقدین کو کھری کھری سنا دی

0

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزن بڑھنے پر مسلسل تنقید اور مذاق کا نشانہ بنائے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو ’وینا ہے نا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے وزن سے متعلق لوگوں کے طنزیہ تبصروں پر ناراضی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ سن سن کر تھک چکی ہیں کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے، وہ موٹی ہو گئی ہیں یا بھینس جیسی دکھائی دیتی ہیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں زیادہ وزن والے افراد کی تکلیف کا اندازہ نہیں تھا، لیکن اب وہ خود اس صورتحال سے گزر رہی ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ ان کا وزن بڑھ چکا ہے اور اسے کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن لوگوں کو بار بار یاد دلانے کی ضرورت نہیں۔

وینا ملک کے بیان پر متعدد صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے جسمانی ساخت پر طنز کرنے کے رجحان کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بعض نے ان کے لباس اور اسٹائل پر تبصرے کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.