امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی شوٹنگ روک دی گئی

0

بالی وڈ بگ بی اور مشہور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہونے پر بھارتی کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی شوٹنگ ایک ہفتے کے لیے روک دی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 84 سالہ سینئر اداکار کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کے مقبول شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے تعطلی کا شکار ہے تاہم اب شو کے منتظمین نے نئی اقساط کی شوٹنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینل دیوالی کی خصوصی نشریات کے طور پر شو کی پرانی اقساط دوبارہ نشر کر رہا ہے جن میں مشہور شخصیات بطور مہمان شرکت کرچکے ہیں، شو کی آخری بڑی سلیبرٹی ایپی سوڈ میں رنبیر کپور، سائی پلوی اور روی دوبے شریک تھے، جو اپنی آنے والی فلم ‘رامائن’ کی تشہیر کے لیے شو میں مہمان بنے تھے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اس قسط کو فلم کی ریلیز کے موقع پر نشر کرنے کا منصوبہ تھا تاہم امیتابھ بچن کی صحت کے مسائل کی وجہ سے چینل کو اپنے منصوبوں میں تبدیلی کرنی پڑی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کی صحت میں بہتری آنے کے بعد آئندہ ہفتے سے شو کی شوڑنگ کا آغاز پھر سے کیا جانے کا امکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.