کترینہ کیف اور وکی نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

0

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیا۔

اسٹار جوڑی نے سوشل میڈیا پر دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارک باد پیش کی۔

اس کے ساتھ ہی کترینہ کیف اور وکی کی جانب سے اپنے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ انہوں نے پہلی بار اپنے بیٹے کا چہرہ دنیا کو دکھایا ہے۔

دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہے جبکہ وکی کوشل کو سفید رنگ کی شلوار قمیض میں دیکھا گیا جبکہ انہوں نے اپنے بیٹے کو بھی پیلے اور سفید رنگ کا لباس پہنایا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ کی جانب سے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے کہا گیا کہ کترینہ، وکی اور ویہان کی جانب سے سب کو دیوالی مبارک ہو۔

کترینہ کیف کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز شخصیات بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی، یہ ایک سادہ اور نجی تقریب تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.