دوداپور میں پسند کے رشتے پر کٹوہر اور لہر برادری کے مابین کشیدگی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ | جیکب آباد: 09 جنوری 2026
جیکب آباد: دوداپور کے قریب پسند کے رشتے کے معاملے پر کٹوہر اور لہر برادری کے درمیان فائرنگ اور کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے ایس ایس پی جیکب آباد سے فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.