مرحوم پیرل شاہ کے قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان گرفتار، بغیر لائسنس پستول برآمد

26

 جیکب آباد: تھانہ صدر پولیس نے پراپرٹی کے تنازعہ پر اپنے چچازاد سید پیرل شاہ کو قتل کرنے والے 2 مرکزی ملزمان سلیمان شاہ اور محمد شریف شاہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس دو ٹی ٹی پستولز برآمد کیے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔

Comments are closed.