انصاف صحت کارڈ کے ذریعے68 لاکھ غریب خاندانوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر نوشین حامد

0 31

اسلام آباد (امین این آئی) پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ 68 لاکھ غریب خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انصاف صحت کارڈ ملک بھر کے 84 اضلاع میں جاری کئے گئے ہیں۔ اس کارڈ کے تحت ایک گھرانہ 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولیات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی یونیورسل ہیلتھ کوریج تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.