پی آئی اے انجینئرز کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، فلائٹ آپریشن متاثر — درجنوں پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار

17

 کراچی — پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے انجینئرز اور انتظامیہ کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ احتجاج کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ سروس اسٹرکچر اور الاؤنسز سے متعلق وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انتظامیہ نے احتجاج کو مسافروں کے ساتھ زیادتی قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات جاری ہیں لیکن معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.