وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی — آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے

18

📰 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بل میں آئینی عدالت کے قیام کی تجویز شامل ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترمیمی بل 48 شقوں پر مشتمل ہے اور سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تارڑ نے کہا کہ ججز کے تبادلوں کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے سپرد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments are closed.