پاکستان نیوی اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

17

کراچی، 08 جولائی 25: پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے تعاون سے گڈانی کے ساحلی علاقے میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں شراب ضبط کر لی۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت 350 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔

یہ کھیپ بین الاقوامی مقامات سے سمندر کے راستے پاکستان پہنچائی جا رہی تھی۔ ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک بحریہ کی سمندری نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

Comments are closed.