قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی کی ملاقات
پشاور ( عسکر انٹر نشنل رپوٹ)قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان سے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان نے تمام اراکین کو قانون و آئین کی بالادستی، پارلیمانی آداب، اور اپنی اپنی جماعت کے نظریے کے تحت عوامی مفاد میں کام کرنے کی اہمیت پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر عباداللہ خان نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ایوان میں مثبت کردار ادا کریں اور حکومت کو آئینی دائرہ کار میں رکھنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ بعد آذاں اسمبلی اجلاس بلانے کی درخواست پر اپوزیشن کے تمام جماعتوں کے اراکین نے دستخط کر کے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ، اس موقع پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین موجود تھے۔
Comments are closed.