شاہ محمود قریشی سے ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر سجاد نصیر کی ملاقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے معروف تجزیہ نگار و ماہر بین الاقوامی امور پروفیسر سجاد نصیر نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی جس میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پروفیسر سجاد نصیر نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے اور بہترین خارجہ پالیسی اپنانے پر وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر سجاد نصیر نے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر اپنے تجزیات پر مبنی کتابوں کا سییٹ بھی وزیر خارجہ کو پیش کیا۔