جمعیت طلبا اسلام کوئٹہ کا اجلاس، طلبا مسائل کے حل کا عزم

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 جنوری:
جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی صدر حافظ حبیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور اور طلبا کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللہ حنفی، سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ نوجوانوں اور طلبا کے جائز حقوق کا تحفظ تنظیم کی اولین ترجیح ہے اور جہاں بھی طلبا کو مشکلات کا سامنا ہو گا، جمعیت طلبا اسلام صفِ اول میں کردار ادا کرے گی۔
بیان میں طلبا کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کی فکری اور تعلیمی رہنمائی کو وقت کی اہم ضرورت کہا گیا۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد کوئٹہ بھر میں ایک عظیم الشان تقریری مقابلہ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد طلبا میں دینی، فکری اور علمی شعور کو فروغ دینا ہے۔

Comments are closed.