لورالائی–قلعہ سیف اللہ روٹ پر ویگن مافیا کا راج، عوام شدید مشکلات میں

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لورالائی، 08 جنوری:
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی لورالائی کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے درمیان ویگن ٹرانسپورٹ ایک منظم مافیا کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
ترجمان کے مطابق مسافروں کو خستہ حال، غیر محفوظ اور پرانی ویگنوں میں سفر پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ مقررہ کرایوں کے بجائے من مانے اور بھاری کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔ عوام کے پاس متبادل سفری سہولت نہ ہونے کے باعث یہ استحصال مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر ویگن مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو قانونی جدوجہد کے ساتھ عوامی تحریک بھی چلائی جائے گی، جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں اور ٹرانسپورٹ مافیا پر عائد ہو گی۔

Comments are closed.