بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیراعظم

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 جنوری:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے اقدامات کی تعریف کی۔
اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے وزیراعظم کو اصلاحاتی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، گورننس اور عوامی خدمات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزرا اور صوبائی سیاسی قیادت بھی اجلاس میں موجود تھی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 784 دہشت گردوں کی ہلاکت سمیت سیکیورٹی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی، استحکام اور عوامی فلاح کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

Comments are closed.