ڈیڑھ سال میں بلوچستان میں 27 ریلوے حملے، جعفر ایکسپریس بار بار نشانہ بنی

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 جنوری:
گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ریلوے تنصیبات پر حملوں کا تشویشناک سلسلہ جاری رہا، جس کے دوران مجموعی طور پر 27 حملے رپورٹ ہوئے۔ ان حملوں میں ٹرینیں، ریلوے اسٹیشنز، پل اور ٹریک بارہا نشانہ بنے، جبکہ جعفر ایکسپریس سب سے زیادہ متاثر رہی۔
سال 2024 میں پانچ بڑے حملے ہوئے، جن میں 14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بم دھماکوں میں ایک ریلوے اہلکار جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔ 9 نومبر کو جعفر ایکسپریس پر خودکش حملے میں دو اہلکاروں سمیت 26 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہوئے، جبکہ دسمبر میں سبی کے قریب ریلوے پل تباہ کر دیا گیا۔
سال 2025 کے دوران حملوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی، جن میں بم دھماکے، راکٹ حملے، فائرنگ اور جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ شامل تھی۔ 2026 کے آغاز میں بھی نصیرآباد میں حملے رپورٹ ہوئے۔ ماہرین نے ریلوے سیکیورٹی کو مؤثر بنانے اور مسافروں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

Comments are closed.