زیارت میں 27 ہزار بچوں کے لیے انسداد پولیو مہم
زیارت، 8 جنوری
ڈپٹی کمشنر زیارت محمد ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ڈی پیک اجلاس میں بتایا گیا کہ زیارت اور سنجاوی میں 2 فروری سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔
مہم کے دوران 27 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک بھی بچہ رہ گیا تو مہم ناکام سمجھی جائے گی۔ انہوں نے والدین اور میڈیا سے تعاون کی اپیل کی۔
Comments are closed.