سبی میں 2 تا 6 فروری پولیو مہم کی تیاری مکمل

19

 سبی، 8 جنوری

ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں بتایا گیا کہ 2 سے 6 فروری تک 37 ہزار 991 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم میں 285 ٹیمیں، 40 فکسڈ سائٹس اور 19 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور کوئی بچہ محروم نہ رہے۔

Comments are closed.