یوکرینی مسافرطیارہ تہران میں گر کر تباہ،تمام سوار180افرادہلاک ہوگئے
تہران(این این آئی)ایران کے دارلحکومت تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرینی مسافر طیارہ تکنیکی خرابی کے باچ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام180 افراد ہلاک ہوگئے۔ بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف رہا تھا۔ایران کی سول ایوی ایشن کے ترجمان رضا جعفرزادہ نے بتایاہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیاہے ۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی عہدیدارنے بتایاکہ طیارہ ایرانی دارالحکومت کے باہرزرعی زمین پر گر کر تباہ ہوا، امدادی کارکنان جائے وقوع سے لاشیں نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہلاک احمر کے ایک رضاکار نے بتایا کہ طیارے میں 176 مسافر اورعملے کے چارارکان سوار تھے یہ واضح ہے کہ پرواز پی ایس752 پر سوار کسی بھی مسافر کا بچنا ناممکن ہے۔سول ایوی ایشن کے ترجمان رضا جعفرزادہ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ایئرپورٹ حکام نے حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔ایئر پورٹ کے فلائٹ دیٹا کے مطابق یوکرینین انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز737-800 نے بدھ کے روز اڑان بھرنے کے تقریباً فوراً بعد ہی ڈیٹا بھیجنا بند کردیا تھا۔ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق بدقسمت طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کارہا تھا۔واضح رہے کہ بوئنگ 737-800دو انجن والا عام طیارہ ہے جو مختصر یا درمیانے فاصلے کی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، دنیا بھر کی ایئر لائنز 90 کی دہائی میں متعارف کروائے گئے اس طیارے کو ہزاروں کی تعداد میں استعمال کرتی ہیں۔یہ بوئنگ 737 میکس سے پرانا طیارہ ہے جسے ایک خطرناک حادثے کے بعد 10 ماہ قبل گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔