ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا اللہ کا اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ژوب، 07 نومبر 2025
ژوب میں اسکول ٹرانسپورٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا اللہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کو معیاری اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بآسانی اور بروقت تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے شروع کیا گیا یہ اقدام تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی سہولت کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم ہے۔ عطا اللہ نے مزید کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ژوب کے طلبہ بہتر تعلیمی مواقع سے مستفید ہو سکیں۔
Comments are closed.