اہم خبریںپاکستان

ملک کی معیشت تبدیلی کی سونامی میں ہچکولے کھا رہی ہے، ترجمان بلاک بھٹو زر داری

اسلام آباد (این این آئی )ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت تبدیلی کی سونامی میں ہچکولے کھا رہی ہے ۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تبدیلی سرکار میں گزشتہ سال 10لاکھ افراد بیروزگار ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت کی وجہ سے رواںسال مزید 12 لاکھ افراد کی بیروزگاری کا خدشہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نالائقی کی وجہ عوام سونامی میں ڈوب رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور معاشی بد حالی کے نتائج خطرناک ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو واپس گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ،خان صاحب زیادہ دیر تک اتحادیوں کو چکمہ نہیں دے سکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button