
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ سرعام پھانسی کے حوالے سے قرارداد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی سرعام پھانسی کے حوالے سے قرارداد کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔
Strongly condemn this resolution this is just another grave act in line with brutal civilisation practices, societies act in a balanced way barberiaism is not answer to crimes…… this is another expression of extremism pic.twitter.com/ye2abes8Dc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 7, 2020
فواد چوہدری نے کہاکہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں ، بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے ، یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانور ایک برابر ہیں۔انہوںنے کہاکہ مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیر کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اس طرح کی سزاؤں سے معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں اور سزا اپنا اثر کھو دیتی ہے۔




