سلیمانی نے اپنی نگرانی میں سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کرائے،نائب امریکی صدر

0 29

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی خطے کے دسیوں افراد کے قاتل تھے۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے۔امریکا کے نائب صدر نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں القدس فورس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.