صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے نصیرآباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

21

نصیرآباد، 6 جنوری 2026
نصیرآباد: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ڈویژن میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل، صحت، تعلیم، آبپاشی اور لائیو اسٹاک شعبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور ضلعی سطح پر منصوبوں کی سخت نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے بند سکولوں اور ہسپتالوں کی بحالی کو سراہا اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر زور دیا۔

Comments are closed.