حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کی عیادت کی، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کراچی، 6 جنوری 2026
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان حاجی علی مدد جتک نے کراچی میں ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما میر نصیر مینگل کی رہائش گاہ جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، قبائلی امور، عوامی مسائل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حاجی علی مدد جتک نے میر نصیر مینگل کے صاحبزادے میر شفیق مینگل سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعاون سے عوامی و قبائلی فلاح کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.