بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت منفی سطح پر

19

کوئٹہ، 6 جنوری 2026: زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں شدید سردی نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ خون جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔
شدید برفباری، یخ بستہ ہواں، اور گیس و بجلی کی بندش کے باعث شہری گھروں میں محصور ہیں اور کاروباری مراکز جزوی طور پر بند ہیں۔ خشک لکڑی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور گرم کپڑوں کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بزرگ، بچے اور مریض سرد موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Comments are closed.