نوکنڈی اور نواحی علاقوں میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ ،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

0 35

نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی اور نواحی علاقوں میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ ،لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تفصیلات کے مطابق نوکنڈی اور نواحی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوسرے دن دوپہر تک جاری رہا جس سے پورا علاقہ پانی سے جل تھل ہوگیا گھروں کے چھتوں سے پانی کا ٹپکنا شروع ہوگیا بازار میں پانی جمع ہونے سے دکانوں میں داخل ہونے سے دکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مسلسل بارش سے خستہ حال چاردیواریوں کے منہدم ہونے کا خطرہ رہا لیکن تاہم کہیں سے جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دوسری طرف شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئیں بارش کے دو بوند کے ٹپکتے ہی بجلی کی بھی آنکھ مچولی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،سردی کی شدّت میں اضافے سے گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہریوں کو مشکلات دوچار ہونا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.