راولپنڈی 5 جولائی، 2025؛
آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد نے وفاقی وزیر/چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں مسئلہ کشمیر سے متعلق وفاقی وزیر و چیئرمین کشمیر کمیٹی کے حالیہ دورے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، وفد کی جانب سے رانا قاسم نون کو بطور وفاقی وزیر تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے ، اس موقع پر وفد کی قیادت سینئر کشمیری رہنما فاروق رحمانی نے کی جبکہ حریت کانفرنس کے وفد نے سید شبیر حیدر شاہ کی رہائی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی ہے ، متفقہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سید شبیر شاہ برسوں سے بھارتی جیل میں سیاسی بنیادوں پر قید ہیں،قرارداد میں اقوامِ متحدہ، عالمی برادری سے شبیر احمد شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ،
اس موقع پر حریت وفد نے رانا قاسم نون کے حالیہ برطانیہ کے دورے پر مسلہ کشمیراجاگر کرنے پر خراج تحسین کیا گیا ہے ، دورہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا ،انھوں نے کہا کہ کشمیر کاز سے رانا قاسم نون کی دیرینہ وابستگی قابلِ ستائش،پاکستان کے بروقت اور ذمہ دارانہ مؤقف نے مسئلہ کشمیر کو نئی روح پھونکی ہے، پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پارلیمانی کمیٹی کا مؤثر کردار لائق تحسین ہے،کشمیری عوام حقِ خودارادیت کے لیے پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے،کشمیر پاکستان کی شر آگ ہے، چیرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا،مسئلہ کشمیر تکمیل پاکستان سے جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیر/چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کشمیر کمیٹی مسئلہ کشمیر کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے




