کشمیری عوام کا حق خودارادیت عالمی وعدہ، صوبائی وزیر کا بیان

19

کوئٹہ، 05 جنوری 2026:
صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ایک تسلیم شدہ بین الاقوامی وعدہ ہے جو آج تک پورا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کی قانونی بنیاد ہیں، تاہم کشمیری عوام بدستور جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے۔

Comments are closed.