سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان: داخلی ترقی اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبے شروع
کوئٹہ، 05 جنوری 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں داخلی ترقی اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس، نکاسیٔ آب کا مؤثر نظام، صاف پانی کی فراہمی، اسپورٹس گراؤنڈ اور جدید سہولیات سے آراستہ بس ٹرمینل کی تعمیر شامل منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری شہری سہولیات فراہم کرنا اور معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.