بیروت کی شاہرائوں پر قاسم سلیمانی کے تصویری پوسٹروں کی بھرمار
بیروت(این این آئی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کی ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربرہراہ قاسم سلیمانی کے ساتھ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کے بل بورڈز پر اس وقت سلیمانی کی تصاویر پرمبنی پوسٹرچھائے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلیمانی کے قتل کی خبر پھیلنے کے بعد بیروت میں مرکزی شاہرائوں پر بڑی تعداد میں پوسٹر اور بینرز لگائے گئے جن میں قاسم سلیمانی کوشہید قرار دینے کے ساتھ ان کی مزاحمتی سرگرمیوں میں معاونت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بیروت کی شاہرائوں پر سلیمانی کی تصاویر ایران کے اثررو نفوذ کی عکاسی کرتی ہیں۔