محرم الحرام کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مولانا عبد السمیع,

22

گلگت۔
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے رہنما مولانا عبد السمیع نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر، برداشت اور اخوت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ واریت، نفرت اور افواہوں سے گریز کرتے ہوئے امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔مولانا عبد السمیع نے تمام مکاتب فکر، علما کرام، نوجوانوں اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام کو یقینی بنائیں اور انتظامیہ و سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ یہ ماہ عزت و وقار اور پُرامن فضا میں گزرے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے اور گلگت بلتستان کے مثالی امن کو برقرار رکھنا ہے۔

Comments are closed.