ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا اے ایس پی سید حیدر علی کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا

نوابشاہ (رپورٹ. راج کماراوڈ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا اے ایس پی سید حیدر علی کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ محرم الحرام کے موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کا جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کی نگرانی کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا اور احکامات جاری کئے۔اس موقع پر اے ایس پی UT سید حیدر علی صاحب کو جلوس کے روٹس کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کے لئے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمراز سے چیک کیئے جائیں۔اسکے علاوہ تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں سالانہ جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔جلوس کی سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے اور روٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کی ۔جلوس میں تعینات پولیس افسر و اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے اختتام تک کوئی بھی افسران و اہلکار غیر حاضر نہیں رہیگا اور کوتاہی کی صورت میں زمیدار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ — نواب شاہ شہر اور قاضی احمد میں پولیس و انتظامیہ متحرک ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔نواب شاہ کی مُختلف امام بارگاہوں، مرکزی جلوس کے راستوں اور دیگر حساس مقامات کا دورہ کیا، وہاں تعینات نفری کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی پلان پر مؤثر عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔اسی طرح قاضی احمد میں مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا، اہلکاروں کی حاضری و تیاری کو چیک کیا، اور موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایات دیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے علماء کرام، ذاکرین اور بانیانِ مجالس سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔ضلعی پولیس اور انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے تھانہ دولت پور کے حدود ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل مظفر حسین جسکانی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔پولیس کے شہداء ہماری صفوں کے وہ روشن چراغ ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ (ایس ایس پی شہید بینظیر آباد)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے شہداء کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد و رہنمائی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہداء کے ورثاء کو محکمہ جاتی سہولیات، مالی امداد اور دیگر حقوق ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔



