کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس

نصیرآباد4جولائی ۔ کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد ڈویژن احمد نواز جتک ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد کاظم لونی محمد احسن بشیر حفیظ الرحمن ہاشمی شکیل انصاری مبشر کھوسہ سب ڈویژنل افیسر کچھی امجد ارباب بنگلزئی ایگزیکٹو ا نجینئراربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جہانزیب بنگلزئی اے ڈی ایل جی لوکل گورنمنٹ جھٹ پٹ احمد حسن چانڈیو ایس ڈی او استامحمد رحمت اللہ جکھرانی یاسین جمالی محمد اسماعیل سمیت دیگر آفیسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے فرداً فرداً بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان نے کہا کہ دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کا جلد از جلد معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان منصوبوں کی تکمیل میں جتنی دیر ہوگی ان کے برے اثرات عوام پر مرتب ہونگے آبنوشی کی فراہمی انہی منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے تمام پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ابنوشی کہ فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں سخت گرمیوں کی وجہ سے پانی کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اس لیے آبنوشی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لوگوں کی شکایات کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے اجلاس کے موقع پر کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی وہ اسکیمات ہیں جن سے تمام گلی محلوں اور وارڈز کے مکین مستفید ہوسکتے ہیں بلخصوص تنگ اور چھوٹی گلیوں میں سولر لائٹس سیوریج اور ٹف ٹائلز کے منصوبے مفاد عامہ میں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ان منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ٹف ٹائلز کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کے بعد ہی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو استعمال کرنے دیا جائے جن جن علاقوں میں اسکیمیں زیر تعمیر ہیں ان پر پوری توجہ مبذول کی جائے انہوں نے کہا کہ اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ا نجینئر پختہ تعمیراتی عمل پر گہری نظر مرکوز رکھیں اور محکمے معیار اور لوگوں کے مفاد کو خاطر ملحوظ رکھ کر ترقیاتی منصوبوں مکمل کئے جائیں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں۔



