پاکستانتازہ ترین

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا اورہسپتال میں باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں سے فردا ًفردا ًملاقات کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 

گورنر نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیااور زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔بعدازاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کابھی دورہ کیااورشمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز جوانوں کی عیادت کی،زیر علاج زخمی سکیورٹی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملے اور انکی خیریت دریافت کی۔

 

گورنر نے زخمی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی بہادری کو سراہا۔انہوں نے زیرعلاج سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گورنرنے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے بلند پختہ عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

Related Articles

Back to top button