ٹاسک فورس کی میں بذات خود قیادت کرونگا۔ وزیر داخلہ سندھ
ٹاسک فورس کی میں بذات خود قیادت کرونگا۔ وزیر داخلہ سندھ
منشیات کے خلاف ٹاسک فورس لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دیگی۔ وزیر داخلہ سندھ
کراچی،04 جون۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی انکے ہمراہ تھے۔انکی آمد پر ایڈیشنل آئی جی کراچی و دیگر سینئر پولیس افسران نے خوش آمدیدم استقبال کیا جبکہ کراچی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت صوبائی سطح پر منشیات مافیاز کے خلاف پولیس اقدامات اور انسداد منشیات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک تمام ڈی آئی جیز نے متعلقہ ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف منظم اور کامیاب پولیس ایکشن و کامیابیوں کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ٹاسک فورس صوبے بھر میں منشیات مافیاز کے خلاف بلا کسی دباؤ کے ایکشن لیگی اور ساتھ ہی انکی گرفتاری جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیگی۔ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے قانون کے کٹہرے میں آنا ہی ہوگا۔وزیر داخلہ سندھ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن نہ لینے پر ایس ایس پیز ناصرف ذمہ دار ہونگے بلکہ ان سے عہدے واپس لیتے ہوئے جواب بھی طلب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے تاہم اب میں بذات خود ناصرف ان سے رپورٹ طلب کرونگا بلکہ نگرانی کے اقدامات کو بھی یقینی بذاؤنگا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہتا ہوں کہ منشیات مافیاز کی بیخ کنی کے لیئے ہمیں مؤثر اور کارآمد تجاویز دیں۔وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ منشیات مافیاز کی دستیاب فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل اور منتقلی کے یقینی انسداد کے لیئے انتہائی ٹھوس،مربوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات مافیاز کے کارندوں گروہوں اور سرپرستوں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش اور تحقیقات کے عمل،جملہ امور و اقدامات کواتنا مضبوط بنائیں کہ مثالی سزائیں منشیات مافیاز کے لیئے یقینی ہوجائیں انہوں نے مذید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جو امن وامان کے حالات کے بگاڑ اور ہمارے نوجوانوں کی تباہی کا سبب ہے لہذا اسکا مؤثر سدباب وقت کا تقاضہ ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز درجہ بندیوں کے تحت منشیات مافیاز کی فہرستیں اپڈیٹ کررہے ہیں جبکہ منشیات کے خلاف میں بار بار اجلاس طلب کرکے رہنما ہدایات بھی جاری کرتا رہتا ہوں اور ساتھ ہی منشیات مافیاز کے گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وزیر داخلہ سندھ سے کہا کہ آپکی ہدایات پر عمل درآمد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ،اسپیشل برانچ، آئی ٹی، زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز کراچی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، حیدر آباد،میرپور خاص،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ،سکھر سمیت ضلعی ایس ایس پیز نے زریعہ وڈیولنک شرکت کی۔قبل اذیں وزیر داخلہ سندھ انہوں نے کے پی او میں آڈیٹوریم اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کیا۔وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے ڈی ایس پی کے عہدے سے اگلے عہدوں پر ترقی پانیوالے 15 ایس پیز کو مشترکہ طور پر ترقی کے رینک/بیجز لگائے۔وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے اس موقع پر ترقی پانیوالے ایس
پیز کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہینڈآؤٹ نمبر 628۔۔۔ایس اے جے
Comments are closed.