الیکشن کمیشن کا فیصلہ — ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات حسبِ شیڈول منعقد ہوں گے
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 3 نومبر 2025ء:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔
مزید برآں، الیکشن کمیشن نے حکومتِ بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے پُرامن اور شفاف انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ووٹرز اور امیدواروں کو ایک محفوظ اور منصفانہ ماحول میسر ہو۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن جمہوری تسلسل، عوامی نمائندگی اور بلدیاتی نظام کی مضبوطی کے لیے اپنے آئینی اختیارات کے مطابق فیصلے کر رہا ہے۔
Comments are closed.