قلعہ عبداللہ میں اے این ایف اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مشترکہ کارروائیاں

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 3 نومبر: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کے تعاون سے گلستان کے کاریز اور ساگئی کے علاقوں میں کینابس ایلیمینیشن مہم کے تحت منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک 2054 ایکڑ غیر قانونی منشیات کی کاشت تلف کی جاچکی ہے، جبکہ گزشتہ دو روز میں 310 ایکڑ رقبہ مکمل طور پر صاف کیا گیا۔ ان میں سے 270 ایکڑ زمین ٹیموں نے خود تلف کی جبکہ 40 ایکڑ فصل پانی کی کمی کے باعث ختم ہوگئی۔

اے این ایف کی جانب سے مزید دو مقدمات درج کیے گئے جس سے اس مہم کے دوران درج مقدمات کی کل تعداد 21 ہوگئی۔ کارروائیوں میں ڈرونز اور جدید مشینری کا استعمال کیا گیا تاکہ دشوار گزار علاقوں میں بھی مؤثر نگرانی ممکن بنائی جاسکے۔

ترجمان کے مطابق منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

👉 اے این ایف کی ان کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومتِ بلوچستان بھی منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت، عوامی آگاہی مہمات اور صوبے بھر میں منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات شامل ہیں۔

Comments are closed.