
اسلام آباد: 3 جولائی، 2025
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے قونصلر برائے مذہبی امور سفارتخانہ ترکیہ ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش کی ملاقات
دینی علوم، مذہبی امور اور رفاحی منصوبوں کے حوالے سے دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ اسلامی بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف
خوشی ہے کہ ہماری حکومتیں باہمی تعلقات کو سیاسی، اقتصادی، دینی و ثقافتی میدانوں میں فروغ دے رہی ہیں: سردار محمد یوسف
امت مسلمہ کے مسائل، اسلامو فوبیا، کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ترکیہ کے دو ٹوک موقف کی قدر کرتے ہیں
حافظ قرآن اور دینی علوم کے ماہر قونصلر مذہبی امور کی پاکستانی میں تعیناتی ترکیہ حکومت کا احسن قدم ہے: سردار محمد یوسف
ترکیہ کی دیانت فاونڈیشن کی جانب سے رمضان پیکیج، قربانی، صحت ، تعلیم اور پانی کی منصوبوں پر شکر گذار ہیں: وزیر مذہبی امور
ترکیہ نے 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی اور رفاحی کاموں میں بہترین کام کیا: سردار محمد یوسف
زلزلہ کے دوران بطور ڈسٹرکٹ ناظم مانسہر ہ ترکیہ حکومت کے پرخلوص تعاون کا عینی شاہد ہوں: سردار محمد یوسف
اسلامی دنیا میں یکساں رویت ہلال کے مسئلے پر مشاورت کر سکتے ہیں: سردار محمد یوسف
پاکستان کے ساتھ دینی تعلیم، صحت اور رفاحی کاموں میں تعاون کا دائرہ کار مزید بڑھانا چاہتے ہیں: قونصلر ترکیہ
دیانت فاونڈیشن یتیم بچوں کے لئے ایک ہزار سکول بیگ ، ایک سو اعلیٰ تعلیمی وظائف، سیرت رسائل تقسیم کر تی ہے:
نادار افراد کے لیے رمضان پیکیج، قربانی گوشت کی تقسیم ، پانی کے کنوؤں کا انتظام کر رہے ہیں: ڈاکٹر عبدالرحمان اکوس
ترکی کا فتوی کمیشن جلد پاکستان کا دورہ کرے گا اور علمائے کرام سے ملاقاتیں کرے گا: ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش
سردار محمد یوسف کی امت مسلمہ کے لیے فکر مندی لائق تقلید ہے : قونصلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش




